32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کے ریونیو سے متعلق زیر التوا معاملات کو فوری طور حل...

عوام کے ریونیو سے متعلق زیر التوا معاملات کو فوری طور حل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ریونیو کے متعلق زیر التوا معاملات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگھڑ کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار آفس کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نےکہا کہ دفاتر میں آنے والے لوگوں کو فوری سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام عملہ وقت پر دفتر میں حاضر ہو ریونیو عملے کی کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے جاری ہائر سیکنڈری امتحانات کے مراکز، گورنمنٹ گرلز کالج سانگھڑ اور ہائر سیکنڈری سکول پیرو مل کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیم کے بارے میں ان کے خیالات سنے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، رٹہ لگانے اور نقل سے پرہیز کریں، اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے اور عالمی سطح پر مقام حاصل کیا جا سکے۔ بعد ازاں، انہوں نے بنیادی مرکزصحت پیرو مل کا دورہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کریں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں بہتری لائیں، عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں