29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںعوا م اپوزیشن جماعتوں کی مفاد پرستی کی سیاست سے آگاہ ،حکومت...

عوا م اپوزیشن جماعتوں کی مفاد پرستی کی سیاست سے آگاہ ،حکومت مخالف سازشوں پر کان دھرنے والے نہیں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان

- Advertisement -

لاہور۔20فروری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی و بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوا م اپوزیشن جماعتوں کی مفاد پرستی کی سیاست سے آگاہ ہیں اور حکومت مخالف سازشوں پر کان دھرنے والے نہیں۔

اتوار کو اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ محب وطن عوا م اپوزیشن جماعتوں کی مفاد پرستی کی سیاست سے آگاہ ہیں اور حکومت مخالف سازشوں پر کان دھرنے والے نہیں، وزیر اعظم عمران خان ووٹ بنک کی سیاست کرنے کی بجائے ریاست پاکستان کو بچانے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے لانگ مارچ اور جلسے کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان ان کے جلسوں اور لانگ مارچ سے گھبرانے والے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ایف اے ٹی ایف کی طرح کرپشن کی فہرست سے بھی نکالنے کی جو کوشش کی جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ، جلد پاکستان کرپشن فری ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296146

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں