اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) عورت فاﺅنڈیشن اور آکسفیم نے ملک سے خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے واقعات کے تدارک کے لئے مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ عورت فاﺅنڈیشن کے ترجمان نعیم مرزا نے بتایا کہ آکسفیم اور عورت فاﺅنڈیشن کے تعاون سے گلوبل آفیئرز کینیڈا کی مالی معاونت سے ”کرپٹنگ سپینر“ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد مذہبی ‘ سماجی ‘ سیاسی اور نجی شعبہ سمیت نوجوانوں کو خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی لانے کے لئے سرگرم کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ معاشرے کے تمام افراد کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم سے ایسی خواتین کی مدد کی جائے گی جن پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں شعور اجاگر بھی کیا جائے گا۔