عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان، 17 تا 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی

196
Cabinet Division
Cabinet Division

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا جس کے مطابق 17 تا 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر پیر 17 جون تا بدھ 19 جون تک عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے ، ملک بھر میں پیر تا بدھ عام تعطیلات ہوں گی۔