عیدالاضحیٰ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا دن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد

148

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا دن ہے جو ہمیں قربانی، محبت، خلوص اور ہمدردی کے گہرے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دن ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، ہمیں قربانی کے عظیم فلسفے کو سمجھتے ہوئے اپنے نادار اور کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن، عوام اور پوری دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھے، آمین۔\932