عیدالاضحیٰ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ڈی ایس پی پسرور

62

سیالکوٹ۔5جون (اے پی پی):ڈی ایس پی پسرورطاہر زین العابدین ورک نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پوری طرح متحرک اور چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز عید کے موقع پر مساجد، عید گاہوں، قبرستانوں اور پارکوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تمام حساس مقامات کی پہلے سے نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پسرور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈی ایس پی طاہر ورک نے بتایا کہ اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے گشت کریں گے تمام نفری کو الرٹ رکھا گیا ہے اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کیا جائے گا۔

نہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں پولیس کی طرف سے عید کے دنوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہےعوامی مقامات، بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی پلان مؤثر نہیں ہو سکتا، لہٰذا ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے پارکوں اور تفریحی مقامات پر فیملی سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، عید کے دنوں میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں خود سکیورٹی امور کی نگرانی کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن عید کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں

قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کی نگرانی بھی کی جائے گی اور بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر کارروائی کی جائے گی سرکل پسرور میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس پوری طرح تیار ہے اور عید کے دنوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔