اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کے پیش نظر ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی مجبوری کا خوب فائدہ اٹھایا تاہم شہریوں میں آن لائن کیب سروس کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ۔ عید کے ایام میں جڑواں شہروں کے مابین اور اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں، عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کیلئے جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں نے مسافروں کی کھال ادھیڑی اورمعمولی مسافت کے بھی بھاری کرائے وصول کئے۔رواں برس ایک بار پھر عید الاضحیٰ پر شہریوں میں آن لائن نجی کیب سروس کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ۔شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ ٹیکسی والوں سے بھائو تائو اور بحث کی بجائے آن لائن کیب سروس کا استعمال بہتر رہا ۔واضح رہے کہ آن لائن کیب سروس کا رجحان بہترین سواری کے طور پرمقبول ہو رہاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477310