22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدالاضحیٰ: گلگت میں سکیورٹی، صفائی اور کھالوں کے جمع کرنے پر سخت...

عیدالاضحیٰ: گلگت میں سکیورٹی، صفائی اور کھالوں کے جمع کرنے پر سخت پابندیاں نافذ

- Advertisement -

گلگت۔30مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی، صفائی، ٹریفک پلان اور میڈیکل سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید گاہوں میں فول پروف سکیورٹی، بجلی و پانی کی فراہمی اور صفائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ جی ڈبلیو ایم سی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ڈی سی گلگت نے عید کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں، گلیوں میں پھینکنے، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے، کالعدم تنظیموں کو کھالیں دینے اور چاند رات کو ہوائی فائرنگ و پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603547

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں