لاہور۔31مئی (اے پی پی):عیدالاضحی کی مناسبت سے پی ڈی ایم اے نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے ہدایت کی کہ منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منڈیوں میں عارضی شیڈز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے،منڈیوں کے مقامات پر ہیلتھ سنٹرز اور مویشیوں کیلئے ویٹرنری ہیلتھ سنٹرز بھی قائم کیے جائیں،
جون کے مہینے میں بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کے امکانات ہیں،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے گرمی اور ہیٹ ویو سے بچا ئوکو یقینی بنایا جا سکتا ہے،منڈیوں میں مویشی بیچنے اور خریدنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔