عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں کی رو نقیں لوٹ آئیں

177

سیالکوٹ۔19مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں عید شا پنگ کیلئے بازاروں میں رش بڑھ گیا،عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں کی رو نقیں لوٹ آئیں، بچے،مرد،خواتین سبھی عید کی تیا ریوں میں مصر وف ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواتین اور بچوں کی اپنی مرضی کے ملبو سات کی خریداری کے لئے شہر کے مختلف بازاروں میں شا پنگ زور وشور سے جاری ہے۔

عید الفطر کی آمد کے پیش نظرسیالکوٹ کے مختلف بازاروں میں خواتین اور بچوں کا رش بڑ ھنے لگا۔ چوک شہداں بازار،تحصیل بازار،ٹبہ ککے زئیاں بازار میں خواتین،بچوں کی کثیر تعداد شاپنگ کے لیے پہنچ گئی ۔خواتین مہندی ، چوڑیاں ،کپڑ ے اور شوز پسند کر نے میں مصروف نظر آتی ہیں جبکہ بعض خواتین بیوٹی پارلرز کا بھی رخ کررہی ہیں ۔بچے لائیٹس والے شوز ڈھو نڈ تے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔

تحصیل بازار میں خواتین کی بڑی تعد اد من پسند چیز یں خر ید نے میں مصروف رہی۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی اورروزے کے باوجود شاپنگ بھی ضر وری ہے، گھر کی خواتین اور بچوں کی شاپنگ سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا ۔