اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر پر چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں شدید موسم گرم رہا۔ بدھ کے روز بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں شدید گرم رہیگا تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، پشاور ،کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ڈویژن ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔