23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعیدالفطر کی اجتماعی خوشی امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام...

عیدالفطر کی اجتماعی خوشی امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے، گورنر خیبرپختونخوا

- Advertisement -

پشاور۔ 31 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اجتماعی خوشی امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے، موجودہ حالات میں ملک اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا کے عوام سمیت پوری قوم وامت مسلمہ کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد،عید کا پرمسرت تہوار امت مسلمہ کےاتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا عملی اظہار ہے۔

انہوں نے کہاکہ عیدالفطر کی اجتماعی خوشی امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے، موجودہ حالات میں ملک اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد سے ہی ہم عید الفطر کے بڑے تہوار کیطرح معاشرے میں دیگر چھوٹی بڑی خوشیاں و محبتیں بانٹ سکتے ہیں، عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قیام امن کیلئے اپنی جانیں قربان کرنیوالے سکیورٹی فورسز، پولیس شہداء کو بھی خراج عقیدت شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری یہ خوشیاں شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے پرمسرت تہوار پر معاشرے کے کمزور طبقے کو اپنی محبتوں میں شامل رکھیں،اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی عبادات کو ہمارے حق میں قبول فرمائے اور ہمیں اپنی عبادات کے ثمرات عطا کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں