28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدالفطر کی تعطیلات میں جنوبی پنجاب میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی...

عیدالفطر کی تعطیلات میں جنوبی پنجاب میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔گل محمد زاہد خاں

- Advertisement -

ملتان ۔ 02 اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات میں جنوبی پنجاب میں بجلی کی بلاتعطل اور بہتر وولٹیج کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی گئی۔ موسمی صورتحال بہتر اور سسٹم اپ گریڈ ہونے کے باعث رمضان کے بابرکت مہینے میں سحر، افطار اور تروایح کے اوقات میں مسلسل بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹراور 9آپریشن سرکلوں میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ,

جہاں جنرل منیجر آپریشن انجینئر خالد محمود چوہدری سمیت گریڈ 20کے چیف انجینئرز/ڈائریکٹرز جنرل، گریڈ 19کے ڈائریکٹرز،سپریٹنڈنگ انجینئرز،ایڈیشنل سپریٹنڈنگ انجینئرز،انچارج میپکو ریجنل کمپلینٹ سنٹرز نے خدمات سرانجام دیں اور مسلسل بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی۔

- Advertisement -

ہیڈ کوارٹر اورسرکلوں میں قائم نئے آن لائن کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز، سرکل کسٹمرسروسز سنٹرز، ڈویژنل کسٹمرسروسز سنٹرزاور سب ڈویژنل کسٹمرسروسز سنٹرز میں فرنٹ لائن ورکرز صارفین کی عیدالفطر کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے ڈیوٹیوں پر موجود رہے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الر ٹ رہے۔

عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں 220سے زائد شکایات مراکز کھلے رہے اور صارفین کی شکایات کے اندراج و ازالہ کو ممکن بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں بجلی کی کم سے کم وقت میں بحالی کے لئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیار رکھی گئیں اور ہیوی مشینری بھی فعال رکھی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں