26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام مکمل طور...

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام مکمل طور پر فعال

- Advertisement -

بٹگرام۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں شعبہ ایمرجنسی، میڈیکل، ایکسرے، سرجیکل، لیبارٹری، شعبہ اطفال اور شعبہ زچہ و بچہ مکمل طور پر فعال ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی ایچ او نے آر ایچ سی تھاکوٹ، کوزہ بانڈہ اور ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ میں عید کی تعطیلات کے دوران بلا تعطل علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری عملے کی ڈیوٹیاں لگائیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملے نے اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ یہ اقدام عید کی خوشیوں کے باوجود عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577700

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں