23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںعیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے روز دفاتر میں حاضری...

عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے روز دفاتر میں حاضری کم رہی

- Advertisement -

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں عیدالفطر کی تین روزہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد جمعرات کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر ، کارپوریشنز ،بینک ،نجی ادارے اور اعلی و ماتحت عدالتیں کھل گئیں ۔عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد معمول کے پہلے روز دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ عدالتوں میں بھی سائلین اور وکلا کی تعداد کم نظر آئی ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سرکاری و نجی دفاتر ، لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ ، ماتحت سول و سیشن عدالتوں میں سائلین اور وکلا ء کی تعداد کم رہی بیشتر وکلا ء بار رومز میں اپنے ساتھی وکلا کے ساتھ بغلگیر ہوکرایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے رہے اور بار روم کی کنٹینوں و کیفے ٹیریا میں چائے پر سیاسی حالات پر گپ شپ کرتے نظر آئے ،شہر سے باہر جانے والے پردیسیوں کی فوری واپسی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث روانی تھی شہر کی بیشتر اہم شاہراہوں پر خاموشی چھائی رہی اکا دکا ٹریفک تھی ،شہر کی بیشتر مارکیٹیں ، ٹی سٹال اور کھانے پینے کے مراکز جمعرات کو بھی بند رہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578065

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں