26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعیدالفطر کے دوسرے روز بھی لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہا

عیدالفطر کے دوسرے روز بھی لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہا

- Advertisement -

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):عیدالفطر کے دوسرے روز بھی صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہا،شہر کے اہم کھانے پینے کے مراکز سمیت دیگر تفریحی مقامات پر پولیس کے چاک و چوبند دستے ڈیوٹی پر مامور رہے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تفریحی مقامات پر فیملیز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، قانون شکنی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، نوجوان ون ویلنگ، بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار تفریحی مقامات کے اطراف مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، ٹریفک پولیس مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائے. ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں