22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدالفطر کے موقع پر ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کے مثالی...

عیدالفطر کے موقع پر ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کے مثالی انتظامات

- Advertisement -

ملتان ۔ 01 اپریل (اے پی پی):عیدالفطر کے موقع پر شہر اولیا میں فراہمی و نکاسی آب کے مثالی انتظامات کیے گئے۔ تمام سیوریج،واٹر سپلائی،ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے سٹاف کی تعطیلات کو منسوخ کیا گیا۔ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ورکس عارف عباس نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ورکس نے سٹاف کی حاضری،کمپلینٹ رجسٹر کو چیک کیا اور نکاسی آب کی شکایات کے ازالے کیلئے فیلڈ میں بھی جائزہ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوور فلو کی شکایت پر سیوریج ٹیمیں مشینری کے ہمراہ کوئیک رسپانس دے رہی ہیں۔ عید کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی درجنوں شکایت کا ہنگامی ازالہ کیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا خالد رضا خان کیجانب سے شکایات کے ازالے کیلئے مانیٹرنگ کی جاری رہی ہے۔ ایم ڈی واسا کی جانب سےعید کے دنوں میں نکاسی آب کا سسٹم رواں رکھنے پر افسران وسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کا سسٹم بلا تعطل جاری رکھنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ واسا پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ عید پلان کے تحت فراہمی آب کا سلسلہ بھی بلاتعطل جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں