چنیوٹ۔ 18 مئی (اے پی پی):ضلع میں عید الاضحی کے حوالے سے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے 3 عارضی سیل پوائنٹس کے قیام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنرز اشفاق رسول،ڈاکٹر محمد انس سعید،سعدیہ جمال،چیف آپریٹنگ آفیسر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک،چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیل پوائنٹس عید الاضحٰی سے 10 روز قبل فعال ہونے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام چنیوٹ جبکہ میونسپل کمیٹیز کی طرف سے بھوآنہ اور لالیاں میں سیل پوائنٹس قائم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی /سیل پوائنٹس میں بیوپاریوں وخریداروں کے لئے بہترین انتظامات ہونے چاہیں اورکمپنی کے زیراہتمام بیوپاریوں سیفیس میں اوورچارجنگ برداشت نہیں،مقررہ فیس 800 روپے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔فیس کے حوالے سے آگاہی بینرز آویزاں ہونے چاہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھوآنہ اور لالیاں کے سیل پوائنٹس نوپرافٹ نو لاس No profit..No lossکے تحت ہونگیاورتینوں مویشی منڈیوں میں سایہ دارانتظامات،پینے کا پانی،لائٹ،پارکنگ اور دیگر انتظامات کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرزخودمقررہ سیل پوائنٹس کا دورہ کرکے انتظامات چیک کریں۔سیل پوائنٹس کے علاوہ شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہوگی جس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہبٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی،پارکنگ کے مناسب انتظامات اور مویشی منڈیوں میں تمام متعلقہ محکموں کا سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نیبچیف آپریٹنگ آفیسر ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کوسیل پوائنٹ چنیوٹ کے حوالے سیدو روز میں جامع پلان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔