عید الاضحیٰ، ملتان میں 5 عارضی مویشی منڈیاں قائم

232
Multan on Eid-ul-Adha
Multan on Eid-ul-Adha

ملتان ۔ 07 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ماڈل کیٹل منڈی سمیت 5 منڈیاں فعال کی گئی ہیں، شہری علاقوں میں کسی بھی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجاع آباد عارضی مویشی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید قربان کے حوالے سے عارضی مویشی منڈیاں فعال کر دی ہیں۔انہوں نے مویشی منڈی میں ضلعی محکموں کے کاونٹرز کا معائنہ کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض علی جتالہ نے مویشی منڈی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے سکیورٹی ،پارکنگ اور ویکسین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موضع سامورانہ ،فاطمہ جناح ٹاؤن ،اولڈ شجاع آباد روڈ اور جلال پور پیروالہ و شجاع آباد میں منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ مویشیوں کی خرید وفروخت میں بھتہ خوری کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔