اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ قربانی،ایثار، خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے۔
عیدالاضحی ٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید قرباں منانے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر وہی روح، اسلام و ایمان کی وہی کیفیت اور خدا کے ساتھ محبت و وفاداری کی وہی شان پیدا ہو جس کا مظاہرہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا تھا،
اس مبارک دن پرضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اورمعاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کو پروان چڑھائیں جو عید الاضحیٰ کی حقیقی روح ہے۔