عید الاضحیٰ کے موقع پرمسافروں کے ساتھ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

72

اٹک۔ 27 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک وچیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پرمسافروں کے ساتھ اوور چارجنگ اور بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان،ضلعی ایمرجنسی آفیسر علی حسین،ضلعی ٹریفک افیسرمیاں خرم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔اجلاس میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے کوٹکے اور قطب بانڈی کے مقام پرچیک پوسٹ کا قیام،اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے حوالے سےاقدامات،چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن،کانٹے کی ڈیجیٹلائزیشن،کمرشل گاڑیاں ان کا روٹ پرمٹ ایکسپائر ہو چکا ہے کے خلاف کارروائی،بس سٹینڈز پر عوامی سہولیات،اٹک شہر میں الیکٹرک بسوں کی سہولت اوردیگر موضوعات زیر بحث لائے گئے۔

اس موقع پرڈی سی اٹک نےواضح ہدایات دیتےہوئےکہاکہ کسی بھی کمرشل گاڑی میں اگرایل پی جی سلنڈرموجودہواتواس گاڑی کےمالک کےخلاف پرچہ درج کیاجائےگااورگاڑی بحقِ سرکارضبط کرلی جائےگی۔اس کےعلاوہ انہوں نےچنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کی بھی ہدایت جاری کی۔