عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ،تمام ادارے متحرک ہیں،ڈپٹی کمشنر

106
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

گجرات ،08 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کور کمیٹی گجرات کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ، علماء اکرام امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،راجہ ضیاء الرحمٰن عطاری، سید نور حسین شاہ، میر جواد جعفری، سید الطاف الرحمٰن، سید الطاف عباس کاظمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، قاری ضیاء الرحمٰن، لالہ جی سعید اقبال،منور کھوکھر، خادم علی خادم سمیت کور امن کمیٹی کے ممبران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ علماء کرام امن و سلامتی کا درس دیں، کسی فرد کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے الرٹ ہیں، عید کے اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، کور کمیٹی کے ممبران ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں، گجرات امن و سلامتی کا گہوارہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر صفائی، آلائشوں کی تلفی سمیت دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کی گیا ہے، عید گاہوں، عید کے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔