عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم کا ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلی فون

255
متحد ہو کر ہم پاکستان کو جلد اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے،پاکستان معاشی قوت بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف کاوفاقی کابینہ سے خطاب
متحد ہو کر ہم پاکستان کو جلد اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے،پاکستان معاشی قوت بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف کاوفاقی کابینہ سے خطاب

لاہور۔16جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر عزت مآب محمد مخبر سے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایران کی حکومت، برادر عوام اور بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔رواں برس اپریل میں مرحوم ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے پاکستان کے تاریخی دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دورے کے دوران طے شدہ اہم مقاصد کے حصول کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے 28 جون 2024 کو ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ایرانی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔