17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعید الفطر مسلمانوں کے درمیان باہمی بھائی چارے، یکجہتی ، خوشی اور...

عید الفطر مسلمانوں کے درمیان باہمی بھائی چارے، یکجہتی ، خوشی اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے، وزیر اعلی سندھ

- Advertisement -

کراچی۔ 31 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے درمیان باہمی بھائی چارے، یکجہتی ، خوشی اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔پیر کویہاں وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید الفطر ماہ صیام کی عبادات، روزوں اور اللہ کی رضا کیلئے کوششوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر وسائل کی کمی کا شکار افراد کا بھی خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، یکجہتی اور اتحاد سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں امن و خوشحالی کو یقینی بنانا ہے اور ملک کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دلانی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں مظالم کا شکار مسلمانوں کو بھی اپنی دعائوں میں یاد رکھا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں