پشاور۔ 31 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےکہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت اور یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے اور آج بحیثیت قوم ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔
اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ عید الفطر کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس نادار لوگوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اورایسا کرکے ہم نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عید الفطر کا ایک اہم پیغام باہمی محبت واخوت اور اتحاد کا بھی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز میں امن وسلامتی اور قومی ترقی وخوشحالی کو یقینی بناسکتے ہیں ، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577539