24 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںعید الفطر پرجامع سکیورٹی پلان ترتیب دئیے جائیں،سی سی پی اولاہور

عید الفطر پرجامع سکیورٹی پلان ترتیب دئیے جائیں،سی سی پی اولاہور

- Advertisement -

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔سی سی پی او نے یومِ علی اور عید الفطر پرجامع سکیورٹی پلان ترتیب دینے اور ایس ایس پی آپریشنز کوکائٹ فلائنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کی ہدایت کی۔

ا نہوں نے کہا کہ کرائم اگینسٹ پراپرٹی کی روک تھام کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔محکمہ پولیس کے لئے متعارف کروائے گئے نئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر خصوصی توجہ دیں۔ موٹر سائیکل چوری اور سنچنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے پارکنگ پوائنٹس مختص کروائے جائیں۔

- Advertisement -

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے پارکنگ پوائنٹس پرانتظامیہ کے توسط سے سکیورٹی اقدامات کئے جائیں ۔پبلک اجتماعات کی صورت میں موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ افسران مظلوم کو انصاف کی فراہمی کےلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید، ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال سمیت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں