عید الفطر پر شاہ سلمان کا عالم اسلام کے لیے تہنیتی پیغام میں نیک تمناﺅں کا اظہار

131

مکہ مکرمہ۔04جون (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عوام، ملک میں مقیم دیگر مسلمان تارکین وطن اور پوری مسلم امہ کے لئے عید الفطر پر تہنیتی پیغام وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا ۔ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔