- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، تمام بسوں و ویگنوں کو مقررہ کرائے وصول کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، اس سلسلہ میں تمام بس و ویگن اڈے کرائے نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ یہ بات انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان اور اڈہ منیجر کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے مظفر حیات بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اڈوں پر صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ٹریفک پولیس ٹیمیں عید ایام میں فیلڈ میں رہیں گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577215
- Advertisement -