22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںعید الفطر کا دوسرا دن، سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ایڈیشنل...

عید الفطر کا دوسرا دن، سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا گلیات کا دورہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایات پر عید الفطر کے موقع پر گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر نتھیاگلی اور بنیادی مرکز صحت بگنوتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر نتھیاگلی اور بنیادی مرکز صحت بگنوتر میں صحت کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور صفائی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شہریوں سے مسائل دریافت کئے اور میڈیکل سٹاف کو خدمات کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نتھیاگلی میں سیاحوں کی آمد اور بازار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی صورتحال، پارکنگ، ہوٹلوں میں سیاحوں کی صورتحال کے حوالے سے ڈی ایس پی گلیات سے تبادلہ خیال کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں،

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو سروسز سینٹر1122 نتھیا گلی دورہ کیا، سٹاف سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو کسی بھی طرح کی ایمرجنسی کی صورت میں خدمات کی ہمہ وقت فراہمی کے حوالے سے اقدامات ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577781

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں