عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کوہوگا

55
The moon of Jumadi al-Thani 1445 Hijri was sighted
The moon of Jumadi al-Thani 1445 Hijri was sighted

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل یکم مئی اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ چاند کے حوالے سے حتمی اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔