- Advertisement -
ریاض۔29مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں ہفتہ 29 رمضان المبارک کی شام ماہ شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ایس پی اےکے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک کی شام کو عید الفطر کا چاند دیکھا جائے، چاند دیکھنے کے بعد گواہی ریکارڈ کرانے کے لیے ریجنل اداروں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مملکت میں رویت ہلال کی گواہی ملنے کے بعد ہی سرکاری سطح پرعید کا اعلان کیا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577107
- Advertisement -