- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):عید الفطر کی آمد کے باعث میٹھائیوں ،کیکس، سویوں، پھینیوں، مہندی، چینی کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے جبکہ متعلقہ دکانداروں نے بھی مذکورہ اشیاء کے نرخ بڑھا کر اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے جس نے پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے متوسط عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرزندان اسلام عید الفطر کے سلسلہ میں اپنے قریبی رشتہ داروں، عزیزو اقارب، خاص دوست احباب اور خصوصاً اپنی شادی شدہ بیٹیوں، بہنوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے عیدی کے نام پر میٹھائیوں، کیکس، سویوں، پھینیوں، مہندی، چینی کا تحفہ پیش کرتے ہیں جس کا مقصد رشتوں کے خلوص کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577525
- Advertisement -