32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعید الفطر کی تعطیلات کے بعد ریاض میٹرو کے اوقاتِ کار میں...

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ریاض میٹرو کے اوقاتِ کار میں تبدیلی

- Advertisement -

ریاض۔5اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض جنرل ٹرانسپوٹ کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ریاض میٹرو سروس کے اوقات 5 اپریل سے معمول کے مطابق ہوں گے۔

سبق نیوز کے مطابق ریاص ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ میٹرو سروس اوقات رمضان المبارک اور عید کی تعطیلات کے موقع پر تبدیل کیے گئے تھے جو ہفتہ سے معمول کے مطابق ہوں گے۔میٹرو سروس صبح 6 بجے سے شروع ہوگی اور رات 12 بجے تک جاری رہے گی اس دوران مختلف علاقوں کے لیے شٹل بس سروس بھی معمول کے مطابق لوگوں کو میٹرواسٹیشن لانے اور لے جانے کے لیے مہیا ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے رمضان المبارک میں ریاض میٹرو کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح 6 کے بجائے 8 بجے کیا گیا تھا جبکہ رات کو 12 بجے کے بجائے 2 بجے تک مقررتھے تاکہ رمضان المبارک میں معمولات میں تبدیلی ہونے پر لوگوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578618

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں