19.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںعید الفطر کی خریداری کیلئے بازار، مالز خریداروں سے بھر گئے، رپورٹ

عید الفطر کی خریداری کیلئے بازار، مالز خریداروں سے بھر گئے، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر کیو خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پوری قوم خریداری میں مشغول ہے، لوگ عید کے لئے تحائف، کپڑے، روایتی کھانے اور رنگ برنگی چوڑیاں اور مہندی کے سٹالز کی خریداری کے لیے بازاروں اور شاپنگ مالز کا رخ کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عید الفظر کی خریداری کا جنون عروج پر پہنچ گیا ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں بازار اور شاپنگ مالز خریداروں سے بھر گئے ہیں۔

رپورٹ میں دکانداروں کی جانب سے عید کی ضروری اشیاء کی بڑے پیمانے پر مانگ کو پورا کرنے کی کوششوں اور شاپنگ سینٹرز میں پھیلے خوشی کے ماحول پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈسکاؤنٹ عید آفرز سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کا رش لگا ہوا ہے، کئی دکانوں پر کپڑوں، جوتوں اور دیگر مصنوعات پر بھاری رعایت دی جارہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دکاندار عید کی اشیائے ضروریہ کی بڑے پیمانے پر مانگ کو پورا کر رہے ہیں اور شاپنگ سینٹرز پر پھیلی خوشی کا ماحول ہے۔

- Advertisement -

لاہور شہر کے ایک خریدار نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی خریداروں کا اتنا رش نہیں دیکھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے پورا شہر عید کی خریداری کے لیے نکلا ہو! ۔لاہور لبرٹی مارکیٹ کے ایک دکاندار نے بتایا کہ ہم برسوں سے عید کے کپڑے اور لوازمات فروخت کر رہے ہیں لیکن اس سال مانگ بے مثال ہے۔ ہم اپنی شیلفوں کو بحال رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ کراچی سے ایک خریدار نے کہا کہ میں صبح 8 بجے بازار آیا تھا اور جو پہلے سے ہی بھرا ہوا تھا۔ میں نے کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کر لی ہے۔

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے ایک سٹال مالک نے کہا کہ ہمارا سٹال سالوں سے روایتی مٹھائیاں فروخت کر رہا ہے۔ اس سال ہمیں مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔اسلام آباد سے خریدار نے کہا کہ مجھے رمضان کے دوران بازاروں میں تہوار کا ماحول پسند ہے۔ عید کے تحائف اور کپڑوں کی خریداری کا یہ بہترین وقت ہے۔

پشاور کے خریدار نے کہا کہ پشاور کے بازاروں میں رمضان کے دوران ہمیشہ ہجوم رہتا ہے لیکن اس سال خریداری کا جنون کچھ اور ہی ہے۔پشاور چوک یادگار کے ایک دکاندار نے بتایا کہ ہماری دکان سالوں سے روایتی پشتو لباس اور لوازمات فروخت کر رہی ہے۔ اس عید پر ہم خریداروں کے بہت زیادہ رش کی توقع کر رہے ہیں۔مہندی کے فنکار حیرت انگیز کام کر رہے ہیں۔ روایتی چوڑیوں کی وسیع رینج فروخت کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں