عید الفطر کے بعد اپوزیشن کا ڈرامہ ایک ناکام شو ثابت ہو گا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

71

راولپنڈی ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن کا ڈرامہ ایک ناکام شو ثابت ہو گا اور اس سے عمران خان کی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں درپیش ہو گا ۔عید الفطر کے موقع پر لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے اور پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کرپشن ،غربت اور بے روزگاری کے خلاف صف آراءہیں اور حکومتی اخراجات میں اصلاحات اور غریب آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ۔