- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 03 اپریل (اے پی پی):ترجمان ریسکیو 1122 فیصل آباد زاہد لطیف نے بتایا کہ عید الفطر کے دنوں میں مختلف حادثات کے دوران 1564 افراد کو ریسکیو کیا۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران 1483 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جبکہ ٹریفک حادثات کے438 واقعات پیش آئے۔ حادثات کے دوران پانچ افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔میڈیکل ایمرجنسی کی 862 اور آگ لگنے کی 30 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔
عید کے موقع پر 800 سے زائد اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دی۔نمازِ عید کے دوران عید گاہوں اور مساجد اور تفریحی مقامات پر ریسکیو کی 42 ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اس کے علاوہ ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولنسز اور فائر وہیکلز ہمہ وقت مختلف مقامات پر موجود رہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578210
- Advertisement -