24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںعید الفطر کے پرمسرت موقع پردل کی گہرائیوں سے اہل پاکستان، آزاد...

عید الفطر کے پرمسرت موقع پردل کی گہرائیوں سے اہل پاکستان، آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پوری امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،چوہدری انوارالحق

- Advertisement -

مظفرآباد۔30مارچ (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پرمیں دل کی گہرائیوں سے اہل پاکستان، آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پوری امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید کا یہ مبارک دن ہمیں محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی خوشیوں کو اپنے تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنے اردگرد موجود نادار اور مستحق افراد کو بھی ان میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، ہم نے آزاد فضا میں رمضان المبارک کے روزے رکھے، عبادات میں حصہ لیا اور رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہوئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اُس پار، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہمارے بہن بھائی اس بار بھی بھارتی جبر و استبداد کے سائے میں یہ مقدس مہینہ گزارنے پر مجبور رہے۔انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

آپ کا دکھ ہمارا دکھ ہے، آپ کا درد ہمارا درد ہے، اور وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بنے گا، ان شاء اللہ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس بابرکت دن پر، میں پاکستان کی مسلح افواج کے ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

میں ان بہادر سپاہیوں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جو اپنی عیدیں قربان کر کے ملک کی مشرقی و مغربی سرحدوں پر پہرہ دے رہے ہیں اور دشمن عناصر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور آزاد کشمیر کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے پیارے وطن کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577482

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں