عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا،وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پیغام

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پرمیں ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ پاک ہم سب کی عبادتوں کو قبول فرمائیں اوراس ماہ مبارک …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پرمیں ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ پاک ہم سب کی عبادتوں کو قبول فرمائیں اوراس ماہ مبارک کے تینوں عشروں کو ہمارے لیے رحمت ، مغفرت اور جہنم کی آگ سے خلاصی کاضامن بنا دیں۔ آمین۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں نعمتوں اوررحمتوں کا تقاضا ہے کہ ہم اس موقع پر اپنے عزیز و اقارب ، پڑوسیوں اورضرورت مند بہن بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل رکھیں۔ عید کے دن ہم ان لوگوں کو نہیں بھلا سکتے جو اپنے پیاروں سے دور وطن کی خاطر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ پاک فوج ، پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان شب و روز دفاع وطن میں مصروف ہیں ،ان کے تہوار ہماری خوشیوں کو محفو ظ بنانے ، امن وامان کو یقینی بنانے اورشرپسندی کا خاتمہ کرنے میں گزرتے ہیں۔ میں اپنے اور اہل وطن کی طرف سے عید کی ساری خوشیاں ان کے نام کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہرمحاذ پر کامیابی عطا فرمائے اور وہ آئندہ تہوار اپنے اہل خانہ اور اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں۔ خاص طورپر ضرب عضب میں مصروف جوان پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply