عید بہت مختلف ہےاور ہمیں اسے مختلف انداز میں منانا ہے،عوام ایس او پیز پر عمل کریں ،وزیر اعظم عمران خان کی مسلم امہ کو عید کی مبارکباد

66
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے یہ عید بہت مختلف ہےاور ہمیں اسے مختلف انداز میں منانا ہے،

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ عید ایک تو اس لحاظ سے مختلف ہے کہ کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے، ہم پاکستان میں اسکے پھیلاؤ کو روکنے میں فی الحال کامیاب ہورہے ہیں، اسلیے ناگزیر ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں،

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عید اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ ہم سب کو اس عید کے موقع پر کشمیر اور فلسطین کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، جنہیں قابض طاقتوں نے تمام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔