عید سپیشل ٹرین 3جون کو کراچی سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی

71
Pakistan Railways

سرگودھا۔ 27 مئی (اے پی پی):کراچی سے براستہ سرگودھا،راولپنڈی جانے والی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 3جون کو روانہ ہوگی جو اگلے دن 6.20 پر سرگودھا پہنچے گی ۔ یہ ٹرین لانڈی،حیدر آباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، خان پور،بہاولپور، لودھراں، ملتان، خانیوال، شورکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، چک جھمرہ، چنیوٹ، شاہین آباد، سرگودھا، ملکوال، منڈی بہاؤ الدین، لالہ موسیٰ، جہلم سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچے گی جس کیلئے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

عید سپیل ٹرین سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں میں عید گزارنے کیلئے آتی ہے جبکہ موسم گرما کی تعطیلات ہونے کے باعث اکثر فیملیاں اپنے عزیز و اقارب میں چھٹیاں گزارنے کیلئے آتی ہیں جس کی وجہ سے سپیشل ٹرینوں میں بکنگ کے لئے رش دیکھنے میں آرہا ہے۔