اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):عید الفطر قریب آتے ہی جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں چوڑیوں اور مہندی (حنا) کے سٹالز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گیاہے۔ عید قریب آتے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکیں بازاروں میں تبدیل ہو گئیں جو رنگ برنگی چوڑیوں، حنا کے خوبصورت اور پیچیدہ ڈیزائنوں اور تہوار کے دیگر لوازمات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہیں۔
مختلف بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں بھی سٹالز لگائے گئے ہیں جو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں ۔ایک سٹال کے مالک تنویر بخش نے کہا کہ عید کے دوران چوڑیوں اور حنا کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہم نے اپنے صارفین کے متنوع ذوق کو پورا کرنے کے لیے مختلف قسم کے ڈیزائن اور رنگوں کا ذخیرہ کیا ہے۔
چوڑیوں اور حنا کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں، صارفین کو سستی اور معیاری مصنوعات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ایک گاہک فاطمہ نے کہا کہ مجھے اپنی ثقافت اور روایات سے جڑی ہوئی حنا پسند ہے جس کے پیچیدہ ڈیزائن بہت خوبصورت ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575620