عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر گلگت بلتستان میں 21 توپوں کی سلامی

136
Milad al-Nabi

گلگت۔17ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں گلگت بلتستان بھر میں ریلیوں، جلوسوں اور محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس مبارک موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام گلگت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ آج ربیع الاول کا وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ، فخر موجودات، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر گلگت بلتستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور گھر گھر میں عید کا سماں ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت، پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے۔