عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی شاندار کامیابی کیلئے پرامید ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات

50

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لئے بجٹ 2023ء میں بے مثال مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ مراعات فلم انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور فلم پروڈیوسرز کو پاکستان میں اسکرین ٹورازم کے احیاء میں مدد فراہم کریں گی۔