28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںعید پر پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے قطرے پلانے کا...

عید پر پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے قطرے پلانے کا پلان مرتب کر لیا گیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 20 مارچ (اے پی پی):عید پر پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے قطرے پلانے کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ پلان کے تحت پنجاب سے باہر جانے والے اور داخل ہونے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پلان کی منظوری انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور کی جانب سے دی گئی ہے۔ پلان کے تحت پنجاب کے 13 اضلاع میں مخصوص مقامات پر پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ پولیو ٹیموں کو بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، ہسپتالوں اور شاپنگ سنٹروں پر تعینات کیا جائے گا۔

پولیو ٹیموں کو لاہور، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، رحیم یار خان، اوکاڑہ، ساہیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا میں تعینات کیا جائے گا۔ ٹیموں کی تعیناتی 22 مارچ سے 20 دن کے لئے کی جائے گی۔ اپنے پیغام میں انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پولیو وائرس کی گردش جاری ہے، بچے پولیو کے نشانے پر ہیں وائرس کسی بھی بچے کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سفر کرتی آبادیوں کے ساتھ منتقل ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

وائرس کی گردش کو روکنے کے لئے ٹیموں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ٹیموں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ عدیل تصور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمیں ہر بچے کو قطرے پلائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574799

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں