عید کا تہوار امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے انعام ہے ،گورنرخیبر پختونخواشاہ فرمان

94
گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کی بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی کے دستے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

پشاور۔13مئی (اے پی پی):گورنرخیبر پختونخواشاہ فرمان نے خیبر پختونخواکے عوام سمیت پوری قوم کوعیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا یہ پر مسرت تہوار امت مسلمہ کی اجتماعیت اور اخوت و بھائی چارے کی دلکش اور عملی تصویر ہے،عید پر دنیا بھر میں عید نماز کے اجتماعات اور اجتماعی طور پر خوشی منانا امت مسلمہ کی مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے بندھن میں بندھے ہونے کی انتہائی خوبصورت مثال ہے جو کہ عالمی دنیاکے دیگر مذاہب کے افراد کیلئے بھی مسحور کن ہے،

عید کا تہوار پوری امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالی کیطرف سے انعام ہے اور عید سعید کے موقع پر بغیر کسی فرقے، رنگ، امیر، غریب کے تمام مسلمان اللہ تبارک و تعالی کے انعام سے مستفید ہوتے ہیں اور سب ملکر مشترکہ خوشی مناتے ہیں جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں،

گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا جو کہ ایک عالمی وبا ہے اسکی موجودہ تیسری لہر ہمارے لئے اس وقت ایک آزمائش بن چکی ہے اور سخت احتیاطی تدابیر و اقدامات کے باعث اس بار عید الفطر کی ہم روایتی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں، بازاروں میں چہل پہل اور عید کی روایتی رونقیں کورونا آزمائش کے باعث وقتی طور پر ضرور متاثر ہوئی ہیں لیکن کچھ وقت کیلئے خود کو گھروں میں اپنوں کے درمیان محدود کرنا ہمیشہ کیلئے اپنوں سے رخصت ہو جانے سے بہت بہتر ہے،

عوام سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وبا کی تیسری لہر جو کہ انتہائی خطرناک ہے کو سنجیدہ لیں اور عیدالفطر کی خوشیاں اپنے گھروں میں حکومتی مرتب شدہ معاشرتی اداب کے مطابق منائیں کیونکہ اتحاد ویکجہتی،ثابت قدمی اورعزم وحوصلے سے کام لینا اورایک دوسرے کی ضروریات کاخیال رکھنا ہی بہترین قوموں کی عکاس ہوتی ہے،

گورنر نے کہا کہ اللہ کی جانب سے عطا کردہ اس بڑی خوشی کے دن نماز عید کے اجتماعات میں ملک خداداد کو حادثات،وباوں اور دشمن کی نظر بدسے محفوظ رکھنے اور ملک کے امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں۔