لاہور۔9اپریل (اے پی پی):وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے عیدالفطر پر اہلِ وطن کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کا دن خوشیاں لے کر آتا ہے۔ ہسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ عید منانا بہت بڑی نیکی ہے اور اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنے اردگرد محروم افراد کو بھی عیدالفطر کی مسرتوں میں شامل کریں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر عید کے ایام کیلئے ہسپتالوں میں صفائی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عید کے موقع پر تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہیں گے،
محکمہ صحت عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ صحتمند پنجاب ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔