سرگودھا ۔03اگست(اے پی پی) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں جہاں عید کی آمد کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔وہاں پر شہر کے مختلف بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نے عید کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنادیا ہے جانوروں کیساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد قومی پرچم‘ بیج‘ شرٹ اور ٹوپیوں کیساتھ ساتھ سبز اور سفید رنگ کے چشمے خریدنے پر توجہ دے رہی ہے