عید کی تعطیلات پر تین دنوں میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زاہد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کارخ کیا، ترجمان ٹورازم اتھارٹی

25
Tourism Authority
Tourism Authority

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):عیدالاضحٰی کی تعطیلات پر تین دنوں میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زاہد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کارخ کیا، ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے عیدالاضحٰی پر بہترین طریقے سے سیاحوں کی مدد کی۔

حبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔