- Advertisement -
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):چاند رات ،عید کے پہلے اور دوسرے روز تمام شیڈو لڈ بنکوں نے اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تمام شیڈولڈ بنکوں نے عیدکی تعطیلات میں اے ٹی ایمز سروس بلاتعطل جاری رکھیں اور ان میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی تھیں۔
- Advertisement -
اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر ملک بھر کے تمام شیڈولڈ بنکوں کی تما م اے ٹی ایمز میں کیش ہمہ وقت دستیاب رہی اور اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کی گئیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577825
- Advertisement -