17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںعید کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ارد گرد کے ضرورت مند افراد...

عید کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ارد گرد کے ضرورت مند افراد کو بھی شامل کرنا چاہیے،عظمی بخاری

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان میں امن و سکون برقرار رکھے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عظمی بخاری نے کہا کہ خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے بڑھتی ہیں، اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے ارد گرد کے ضرورت مند افراد کو بھی شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی مریم نوازکی ہدایت پر عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

- Advertisement -

عظمی بخاری نے یقین دلایا کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں۔انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ تہوار سب کے لیے خوشیوں اور محبتوں کا پیغام لے کر آئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577553

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں